ایبٹ آباد میں مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی
ایبٹ آباد میں مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا ، نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے۔ایبٹ آباد میں سیٹھی مسجد کے قریب پولیس رائیڈر پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق تھانہ سکندر آباد کے اہلکار گشت پر تھے کہ ایک شخص کو روکا اس نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ سے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ دوران علاج شاہ زیب جان کی بازی ہار گیا۔ فائرنگ کے واقعہ میں احتشام نامی اہلکار شدید زخمی ہو گیا جبکہ زخمی اہلکار کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کے مطابق پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تمام شہر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش کر رہے ہیں، جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔