چین میں سات کلوگرام وزنی بچے کی پیدائش پر دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق چین میں سب سے صحت مند بچے کی پیدائش کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ چین کے علاقے ژنگ ژیانگ میں پیدا ہونے والے چُن چُن نامی اس بچے کی پیدائش نئے قمری سال کے آغازپرہوئی جسے چین میں خوشحالی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ بچے کی انتیس سالہ ماں اوربچہ دونوں مقامی ہسپتال میں مکمل طور پر صحتمند ہیں۔ اس سے قبل اس جوڑے کے ہاں ایک بچی پیدا ہوئی تھی جو کہ چارکلوگرام سے زیادہ تھی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بچے کی ماں کا کہنا تھا کہ ان کے لئے سات کلوگرام وزنی بچے کی پیدائش غیرمتوقع ہے۔