‘عمران خان استعفیٰ دیں گے نہ ہی 2023 سے پہلے الیکشن ہوں گے’
لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان استعفیٰ دیں گے نہ ہی 2023 سے پہلے الیکشن ہوں گے، پی ڈی ایم کا ایجنڈا ملکی مفادات کا تحفظ نہیں صرف اپنا بچاؤ ہے۔ تفصیلات کے مطابق گور نرپنجاب چوہدری محمد سرور سے معاون خصوصی شہباز گل نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی، اس موقع پر سیاسی اور حکومتی امور پر بات چیت کی گئی، گورنرپنجاب اور شہباز گل نے پی ڈی ایم کو 2023 انتخابات کے انتظار کا مشورہ دیا اور کہا دو ہزار تئیس سے پہلے الیکشن نہیں ہوں گے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے اور شفاف احتساب پر سمجھوتا نہیں ہوگا، عمران خان استعفیٰ دیں گے نہ ہی 2023سےپہلےالیکشن ہوں گے، اپوزیشن اتحاد(پی ڈی ایم) کا ایجنڈا ملکی مفادات کا تحفظ نہیں صرف اپنا بچاؤ ہے، اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت خوفزدہ نہیں ہوگی۔