کوروناوائرس : دنیا بھر میں ہلاکتوں میں امریکہ پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1878629ہو گئیں ، مصدقہ کیسز 8کروڑ69لاکھ56ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں365664 ،کیسز2کروڑ 15لاکھ 79 ہزارسے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں1لاکھ50ہزار151ہو گئیں ،کیسز1کروڑ3لاکھ75سے زائد ہو گئے ۔روس میں59951افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد33لاکھ8ہزار سے زائد ہو گئی۔برازیل میںہلاکتیں1لاکھ97ہزار777ہو گئیں، کیسز78لاکھ12ہزار گئے ۔فرانس میں ہلاکتیں66282ہو گئیں ، کیسز26لاکھ80سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں 76305افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ،کیسزکی27لاکھ 74ہزار تک پہنچ گئے ۔ترکی میں اموات21879ہوگئیں ، متاثرین کی تعداد22لاکھ70ہز ار101ہو گئی۔اٹلی میں ہلاکتیں 76329ہو گئیں جبکہ کیسز21لاکھ81ہزار سے بڑھ گئے ۔دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 16 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو چکے اور 2 کروڑ 34 لاکھ سات ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔