وزیراعظم عمران خان، عامر خان کا باکسنگ میچ دیکھنے کیلئے سعودی عرب جائیں گے؟
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سعودی عرب میں بھارتی حریف سے ہونے والا میچ دیکھنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو دعوت دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان کے تشہیری ٹوئٹر اکانٹ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بین الاقوامی باکسر اور ان کی اہلیہ کی تصویر شائع کی۔اس ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ برطانوی اور بھارتی باکسر نیرج گویت کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے عامر خان نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
Prime minister of pakistan @ImranKhanPTI as agreed to attend Saudi Arabia, Jeddah season boxing fight. @amirkingkhan vs India’s Neeraj Goyat, July 12th #PakvInd #boxing #Pakistan #India #SaudiArabia @wbcmoro @WBCBoxing pic.twitter.com/WV6vKbPAMB
— amirkhanpromotions (@amirkhanpromo) June 6, 2019
تاہم وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے اس پیشکش اور اسے قبول کرنے سے متعلق اطلاعات سامنے نہیں آئیں جس کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب جانے یا نہ جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ اس فائٹ کو برطانیہ کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے جیتیں گے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر جاری تنا کی وجہ سے ان کا بھارتی فائٹر کے ساتھ ہونے والا مقابلہ بہت دلچسپ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں ایک پیشہ ور باکسر ہوں، تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ، باکسنگ اور دیگر کھیلوں میں مقابلے ہونے چاہیئں۔بھارتی باکسر نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نریندر مودی بھی یہ فائٹ دیکھنے کے لیے سعودی عرب پہنچیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لڑائی پاکستان اور بھارت کی لڑائی ہوگی۔خیال رہے کہ عامر خان اور نیرج گویت کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں 12 جولائی کو ہوگا