ملک میں کورونا سے مزید 22 اموات، مریضوں کی تعداد 24648 تک جا پہنچی
ملک میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 585 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 24648 تک جاپہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 203 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 182 اور سندھ میں 171 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔