پارٹی میں جو کچھ ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے، پنجاب میں بھی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، فاروق ستار
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ عوام کی نمائندگی وہی لوگ کرسکتےہیں جوعام لوگوں میں سےہوں،انہوں نے کہاکہ جیسےجیسےالیکشن کےقریب جائیں گےپارٹی مسائل کم ہوں گے، ایم کیوایم کابنیادی ووٹ بینک مہاجرطبقہ ہے اورکارکنوں میں کوئی تقسیم نہیں، اس بات کی خوشی ہے،، اپنے کارکنان میں سے بھی امیدوار ڈھونڈیں گے، فاروق ستار نے کہاکہ پنجاب میں انتخابات میں بھرپورحصہ لیں گے، پنجاب میں ایم کیو ایم کا ووٹ بنک قائم و دائم ہے،انکا کہنا تھا کہ حکومت ختم ہونےمیں مہینہ رہ گیا، کوئی پتنگ کٹ بھی جائےتوفائدہ نہیں۔, آج فیصل آبادمیں متحدہ قومی موومنٹ کا ورکرزکنونشن لوگوں کوخوشگوارحیرت میں مبتلا کرےگا