پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس میں تحریک انصاف کے6رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں،
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت ہوئی،تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی، عارف علوی، اسد عمر، شفقت محمود اور شیریں مزاری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے دلائل سننے کےبعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں عدالت نے شیریں مزاری کو مقدمے میں بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ضمانت کی ضرورت نہیں ، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف سیاسی مقدمہ بنایا گیا،، جھوٹ کو ثابت کرنے کیلئے مزید جھوٹ کا سہارا لیا گیا،،، ہمیں کہا گیا ہم حملہ آور ہوئے ہم نے لوگوں کو اکسایا ،، سرکاری وکیل نے جو دلائل دئیے اس کا ثبوت نہیں تھا،انہوں نے نواز شریف کو ایک بار تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کی تحریک عدل انصاف کے نظام کو مفلوج کرنے کی کوشش ہے عدالتی فیصلوں پرلوگوں کےہاتھ اٹھاناشروع کردیں توملک میں جنگل کاقانون ہوگا، ن لیگ کی حکمت عملی ہےعدلیہ کومتنازع بنایاجائرہنما تحریک انصاف شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ان کے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں،، نواز حکومت کی جانب سے ایسے مقدمات بدترین دہشتگردی کی مثال ہیں۔