وزیراعظم عمران خان کی کوہلی کو آسٹریلیا کی شکست پر مبارکباد
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سمیت پوری ٹیم کو آسٹریلیا میں سیریز جیت کر پہلی ایشیائی ٹیم بننے پر مبارکباد دی۔ جیت ہو تو ایسی کہ دنیا بھر میں دھوم مچا دے، بھارتی کپتان اور ان کی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں میزبان کینگروز کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی، یہ تاریخ ساز کارنامہ انجام دینے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ویرات کوہلی اینڈ الیون کو مبارکباد دی ہے۔