افغان طالبان نے امریکہ کے ساتھ کل قطر میں ہونیوالے مذاکرات منسوخ کردئیے
افغان طالبان نے امریکہ کے ساتھ کل قطر میں ہونیو الے مذاکرات منسوخ کردئیے ہیں ۔افغانستان میں موجود طالبان کے اعلی رہنمائوں ایجنڈے پراختلافات کے باعث مذاکرات منسوخ کئے ہیں۔ان دو روزہ مذاکرات میں افغانستان سے امریکی انخلاء قیدیوں کے تبادلے اور اپنے رہنمائوں کی نقل وحرکت پرپابندی ہٹانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال متوقع تھا۔طالبان نے افغان اہلکاروں کومذاکرات میں شامل کرنے کی علاقائی طاقتوں کی درخواست مسترد کردی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ سترہ سالہ جنگ میں امریکہ ہی ان کا بڑا دشمن ہے ۔