حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دائر کئے جانے والے ریفرنسز پر رولنگ دستاویزات آئین اور قانون کی روشنی میں دی : ایاز صادق
قومی اسمبلی میں اپنے چیمبر میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور حزب اختلاف کی جانب سے دائر کئے جانے والے ریفرنسز پر انہوں نے رولنگ دستاویزات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد آئین اور قانون کی روشنی میں دی ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے نمبر پورے نہیں کیے کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دو دو ریفرنسز بھیج دیتے بلکہ میرٹ پر الیکشن کمیشن کو بھیجے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ریفرنس پر فیصلہ کرنے کا فورم الیکشن کمیشن ہے جس نے نوے روز میں فیصلہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اس سلسلے میں پاکستان کی عدالتیں بھی موجود ہیں۔