وفاقی بیمہ محتسب کاصارفین کے مفادات کے تحفظ میں انتہائی اہم کردار ہے:صدرڈاکٹر عارف علوی
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی بیمہ محتسب کا بیمہ کی صنعت کے صارفین کے مفادات کے تحفظ میں انتہائی اہم کردار ہے۔ انہوں نے یہ بات بیمہ محتسب محمد رئیس الدین پراچہ سے باتیں کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کواسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی شکایات کے ازالہ سے متعلق صارفین کے لئے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی بیمہ محتسب نے صدر کو اپنے ادارے کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔