بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تھری جی فور جی انٹرنیٹ پر پابندی میں 22 جنوری تک توسیع کردی
بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام نے تھری جی فور جی انٹرنیٹ پر پابندی میں 22 جنوری تک توسیع کردی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پرنسپل سکریٹری ، ہوم ، شیلین کبرا کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے جاری کردہ ایک حکم میں لکھا گیا ہے: "اشتعال انگیز ویڈیوز کی اپ لوڈنگ ، ڈاون لوڈ اور گردش کو روکنے اور مذموم ڈیزائنوں کو شکست دینے کے لئے تیز رفتار موبائل ڈیٹا رابطے تک رسائی پر کچھ پابندیاں عائد کی گئیں تھیں ۔ اور ان پابندیوں میں اب بائیس جنوری تک توسیع کی جا ر ہی ہے ۔