ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں، دنیا پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کرے۔ وزیراعظم
چین میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگٹریز نے ملاقات کی، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورت حال پرگہری تشویش کااظہار کیا اور بھارتی قابض افواج کےہاتھوں معصوم کشمیریوں کےقتل عام پراظہارافسوس کیا، شاہد خاقان عباسی نے بھارتی فوج کی طرف سےپیلٹ گن کےاستعمال پربھی اظہارتشویش کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کاپرامن اورمنصفانہ حل چاہتاہے، مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی امنگوں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہئے، بھارتی مظالم کودنیاکےسامنےلانےمیں سیکریٹری جنرل کرداراداکریں،وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو ایل او سی پر بھارتی فوج کی سرحدی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری پربھارتی بلااشتعال فائرنگ سےشہری شہید ہورہےہیں، بھارت کی جنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزیاں خطےکےامن کےلئےخطرہ ہیں۔ دہشتگردی پر بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف عدم برداشت کی پالیسی پرعمل پیراہے،ہم نےاپنی سرزمین سےدہشت گردعناصرکےخاتمےمیں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں بےشمارقربانیاں دیں ہیں، دنیاپاکستان کی قربانیوں کااعتراف کرے، اس موقع پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کاانسداددہشت گردی کےلئےپاکستان کی کوششوں کااعتراف کیا اور مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نےافغان مہاجرین کی انسانیت کی بنیادپرمددکی،پاکستان کی اقوام متحدہ امن مشنز میں معاونت قابل تعریف ہے