شیخوپورہ:زمیندار کا 12 سالہ بچےپر تشدد، کلہاڑی کےوار سے پاؤں کی انگلیاں کاٹ دیں
شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی شہباز نے الزام عائد کیا کہ اس کا 12 سالہ بیٹا نادر، رفاقت نامی زمیندار کے ڈیرے پر ملازم تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ایک دن کام کرنے سے انکار پر رفاقت نے اس کے پاؤں پر کلہاڑی ماری، جس سے اس کا انگوٹھا اور ایک انگلی کٹ گئی۔شہباز کے مطابق ملزمان نے اس کے بیٹے کو 13 دن حویلی میں ہی رکھا۔پولیس نے طبی معائنے کے بعد مقدمہ درج کرکے 3 نامزد ملزمان الطاف، رفاقت اور اتفاق کو گرفتار کرلیا۔