لاہورہائیکورٹ نے رانا ثناءاللہ کی سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کا حکم دیدیا
لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کی پولیس سیکیورٹی واپس لینے کیخلاف درخواست کی سماعت جسٹس شمس محمود مرزا نے کی۔ رانا ثنااللہ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انتخابات اوراس کے بعد سے مختلف مکاتب فکرکے لوگوں سےدھمکیاں مل رہی ہیں۔ تمام متعلقہ فورمزپر سیکیورٹی کیلئے درخواستیں دیں۔ رانا ثناءاللہ کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کوسیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے آئی جی،چیف سیکرٹری اوردیگرفریقین کوآئندہ ہفتے کیلئے نوٹس جاری کردیا۔ ہائیکورٹ نے رانا ثنااللہ کے پاس موجود سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کا حکم دیدیا۔