نواز شریف، مریم نواز اور عطا تارڑ کی کامیابی چیلنج
تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کر دیا ہے۔ یاسمین راشد نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، درخواست میں ریٹرننگ آفیسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، ن لیگ کے قائد نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔ این اے127لاہور سے عطا تاڑر کی کامیابی بھی ظہیر عباس کھوکھر نے چیلنج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، موقف اختیار کیا کہ عطا تاڑر فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں۔