آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی رونمائی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی رونمائی تقریب آج لاہورمیں ہوگی۔تفصیلات کےمطابق ٹرافی کو سہ پہر میں میڈیا سیشن کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھا جائے گا ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے آخری ٹی ٹوئنٹی کے دوران میگا ایونٹ کی اس ٹرافی قذافی سٹیڈیم کا چکر بھی پروگرام کا حصہ ہے ۔آئی سی سی ٹرافی کو آج لاہور کے تاریخی مقامات کا ٹور بھی کرایا جائے گا، پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے بعد ایبٹ آباد میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی ۔ اسلام آباد کے تفریح مقامات پر ٹرافی کے ساتھ فینزنے تصاویر اور سلیفیاں بھی بناکر ان لمحات کو یادگار بنایا ۔ آئی سی سی ورلڈکپ کا میلہ دو جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں سجے گا۔