جس کو عمران خان کو گرفتار کرنے کا شوق ہے پورا کر لے،تمام جوابات جمع کرا دیئے : فواد چوہدری

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے توہین عدالت کی کارروائی میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا،کہتے ہیں کہ توہین عدالت کی کارروائی کا اختیارسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج صاحبان کے پاس ہے، عمران خان توہین عدالت کے مرتکب نہیں ہورہے، الیکشن کمیشن کو متعصب قراردینا عمران خان پر الزام ہے،، بنیادی آئینی حقوق کی بات کر رہا ہوں ،عمران خان کو جاری نوٹس پر جواب دینا چاہتا ہوں،جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کا اختیار موجود نہیں ہے ، عمران خان نے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے، الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نا اہلی کا مقدمہ نہیں ہے،، اس وقت قانونی معاملات پر بحث ہورہی ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ دانیال عزیز ، طلال چوہدری کی حرکتیں دیکھ کر لگتا ہے کہ برین ہیمرج نہ ہوجائے ، مسلم لیگ ن کی ٹیم نہایت غیر سنجیدہ ہے ،، انھوں نے مزید کہا کہ ایک مقدمہ ہے جس میں وزارت کے شوقین روز آجاتے ہیں ،، سیاسی احتجاج کو کبھی بھی دہشت گردی نہیں مانیں گے، جس کو عمران خان کو گرفتار کرنےکاشوق ہے پورا کرلے،، پہلے خبر پرافتخار چودھری نوٹس لیتے تھے،اب حکومت نوٹس لیتی ہے ،
اس وقت قانون معاملات پر بحث ہورہی ہے،عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیاہے،الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کا اختیار نہیں ہے، ایک مقدمہ ہے جس میں وزارت کے شوقین روز آجاتے ہیں، فواد چودھری