بلدیہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ 3 افراد زخمی
کراچی: بلدیہ کے علاقے رئیس گوٹھ میں واقع مکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رئیس گوٹھ میں گھرمیں ڈکیتی کے دوران اہل خانہ کی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ اورتشدد سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محمد علی اور جلال زخمی ہوئے، تیسرا شخص یحییٰ پستول کے بٹ لگنے سے زخمی ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد آپس میں بھائی ہیں۔