بادالونا کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی
اسپین میں پاکستانی قونصل جنرل علی عمران کا کہنا ہے کہ بادالونا کی 10 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 2 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔ قونصل جنرل علی عمران کے مطابق جاں بحق افراد میں زاہد اورعبدالرزاق شامل ہیں جبکہ زخمی پاکستانی شہری تنویراحمد مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔