دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں میں گٹھ جوڑ کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں دن گزارا, کور ہیڈ کوارٹرز پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے آرمی چیف کا استقبال کیا, اس دوران آرمی چیف کو کے پی، فاٹا اور مالاکنڈ ڈویژن کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی, جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشت گردی آپریشنز سے ہونے والی کامیابیوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ بلا امتیاز انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز پر اسی طرح توجہ مرکوز رکھی جائے اور دور دراز علاقوں میں دہشتگردی کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ شہری علاقوں سے دہشتگردوں کے سہولتکاروں کا خاتمہ کیا جائے، چاہے جتنا بھی وقت درکار ہو, آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج بہادر قبائلی عوام کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ فاٹا اور خطے میں امن و استحکام اور ترقی لانے کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے, آرمی چیف نے بارڈر منجمنٹ پر ہونے والے کام کا بھی جائزہ لیا اور پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی غیرقانونی نقل وحرکت روکنے اور چوکیوں کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی, انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے پاک افغان بارڈر کے دوسری جانب دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہوگی, پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے, اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی علاقوں کے متاثرین کی واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈی پیز کی ان کے آبائی علاقوں میں واپسی کے لئے بھرپور مدد فراہم کی جائے گی