سردار ایاز صادق بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، خود کو گھر میںقرنطینہ کر لیا
کورونا وائرس کے مسلسل وار جاری ہیں، سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر سردار ایاز صادق بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، سردار ایاز صادق نے ٹسیٹ مثبت آنے پر خود کواپنے گھر میں ہی آئسولیٹ کر لیا ہے۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پارٹی کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق کے کورونا پازیٹو ہونے پر اظہار افسوس اورصحت کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور پارٹی کے انتہائی بااعتماد، نظریاتی اور وفادار ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔اللہ تعالی سردار ایاز صادق سمیت کورونا سے متاثرہ تمام افراد کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔( آمین)۔ جبکہ میاں محمد شہباز شریف نے مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے کورونا پازیٹو ہونے پر اظہار افسوس اور صحت کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ انصر عزیزعوام دوست، ہمدرد اور قابل انسان ہیں۔ انہوں نے انتہائی مشکلات کے باوجود عوام کی بہترین خدمت کی ہے۔اللہ تعالی شیخ انصر عزیز سمیت کورونا سے متاثرہ تمام افراد کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ (آمین)