ایک اور تجارتی جنگ کا خاتمہ: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے

جنیوا میں جاری تجارتی مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی جس کے بعد امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق، مذاکرات میں امریکی نائب صدر، دو وزراء اور سفیر نے شرکت کی اور امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، تجارتی معاہدے کی تفصیلات صبح جاری کی جائیں گی۔ امریکی وزیر خزانہ نے سوئس حکومت کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا، مذاکرات میں امریکی نائب صدر، دو وزراء اور سفیر شریک ہوئے۔ امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریز کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں مثبت پیش رفت ہوئی، معاہدہ تجارتی خسارہ کم کرنے میں مددگار ہوگا۔ جیمیسن گریز کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کا 1.2 ٹریلین ڈالر تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے معاہدہ اہم ہے۔