وزیرتعلیم سندھ نے بیٹی کو سرکاری سکول میں داخل کرا دیا۔
سندھ کے وزیرتعلیم سید سردار علی شاہ نے ملک بھر کے اہل اقتدار کے لیے ایک اعلی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی صاحبزادی کا داخلہ سرکاری اسکول میں کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کی 8سالہ بیٹی کیف نے تیسری جماعت میں داخلہ لیا ہے، کیف حیدرآباد کے سرکاری اسکول سے تعلیم حاصل کریں گی۔ کیف نے کہا کہ میرے والدین نے سرکاری سکول سے پڑھا ، میں بھی سرکاری سکول سے ہی پڑھنا چاہتی ہوں۔ننھی کیف نے اپنے سکول کا ماحول دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ۔