مجھے نواز ،الطاف سے نہ ملائیں، میرے پر دہشتگردی کا کیس ہمارے ملک کی توہین ہے:عمران خان
عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت آمد کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ پہلے الطاف حسین پھر نواز شریف اب آپ کو مائنس کیا جارہا ہے، جس پر عمران خان نے کہا کہ میرا موازنہ ان سے نہ کریں، سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں بڑا خطرناک ہوں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر جیل کے اندر تشدد کیا جاتا ہے ، جیل سپریٹنڈنٹ تشدد کی تصدیق کرتا ہے ، اس آدمی کو ریمانڈ پرتشدد کرنے والوں کے دوبارہ پاس بھیج دیا جاتا ہے،
اگرکوئی یہ کہتا ہے کہ ریمانڈ پر بھیجنے والوں کیخلاف پرقانونی کارروائی کرنے کا کہتا ہے، اگر یہ دہشتگردی ہے تو کسی کو بھی آپ دہشتگرد بنا سکتے ہیں۔
دہشتگردی کے قانون کا مذاق بنا دیا گیا ہے، یہ پاکستان کی توہین اور دہشتگردی کے قانون کی توہین ہے ، میرے پر دہشتگردی کا کیس ہمارے ملک کی توہین ہے۔