عمران خان نے مناسب سمجھا تو مجھے مجھے وزارت دیں گے۔ فضل الرحمان نے اسلام آباد کیلئے اسلام کا نام استعمال کیا, شیخ رشید احمد
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج بڑا دن ہے۔ جمہوریت نے اپنی بنیاد رکھی ہے۔ عمران خان کا خیر خواہ ہوں میں کہتا تھا کہ عمران خان سو سے زیادہ نشستیں لے گا لوگ سمجھتے تھے کہ بڑا بول بولتا ہے۔ آج سارے پنڈی کا جشن ہو گا۔ فضل الرحمان کو بھی آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے اسلام کا نام اسلام آباد کے لیے استعمال کیا۔ ختم نبوت کے خلاف ووٹ ڈالنے والوں میں فضل الرحمان کی جماعت شامل تھی۔ آصف زرداری چودہ سال کی دوشیزہ نہیں پیپلز پار ٹی اور مسلم لیگ ن اکھٹے نہیں چل سکتے۔
انکا کہنا تھا کہ آج عمران خان نے اتحادیوں کو بلایا ہے۔ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔