پکچر گیلری: جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر
ملک بھر میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور تاحد نگاہ سبز ہلالی پرچم کی بہار نظر آتی ہے۔
مرد و خواتین، بچے اور ضعیف العمر افراد قومی پرچم، بیجز، پرچم کی مناسبت سے لباس، ٹوپی سمیت دیگر اشیاء کی خریداری میں مصروف ہیں۔
پاکستان کا71واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلیے زبردست تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں، شہرکے گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں،عمارتوں اور دیگر مقامات کوخوبصورتی سے سجایا جارہا ہے۔شہریوں کی بڑی تعداد اپنے بچوں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں لگائے جانیوالے اسٹالوں پر پہنچی، جہاں پر معصوم بچوں نے قومی پرچم، جھنڈیاں، بیجز، ٹوپی سمیت دیگر سامان کی خریداری کی۔ بچوں کی جانب سے بھی اپنے گھروں کے دروازوں اور گلیوں میں جھنڈیاں لگائی جارہی ہیں۔