ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبدلاحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا،وزارت صنعت و پیداوار چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی سمری پیش کرے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹیکسٹائل پالیسی 2020-25ء ایجنڈے میں شامل ہے،گذشتہ اجلاس میں ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری مؤخر کردی گئی تھی،اجلاس میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کو وسعت دینے کی تجویز پیش کی جائے گی،قومی فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی ای سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ ای سی سی کے اجلاس میں ایف سی بلوچستان نارتھ کے ہیلی کاپٹر میں ٹیننس کے پرزہ جات کیلئے فنڈز کے اجراء پر غور ہوگا، وزارت داخلہ نے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات خریدنے کیلئے ایک کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ مانگی ہے،وزارت منصوبہ بندی 16 ارب 62 کروڑ 89 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کیلئے سمری پیش کرے گی