اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا کو عالمی وبا قرار دینے پر کیا، سعید غنی
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو بین الاقوامی وبا قرار دینے پر اسکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ کیا گیا۔ رات گئے سندھ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے بتایا کہ دن گزرنے کے ساتھ ساتھ دنیا میں کورونا کے خدشات بڑھ رہے ہیں اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کو بین الاقوامی طور پر ایک وبا قرار دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ٹاسک فورس کی میٹنگ میں اکثریت نے اسکول کھولنے کی حمایت کی تھی تاہم آج کے اجلاس میں ان لوگوں نے اپنی رائے تبدیل کی، جس کے باعث گرمیوں کی چھٹیوں کے لئے تعلیمی ادارے تیس مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ساتھ ہی نویں اور دسویں کے سولہ مارچ سے ہونیوالے تمام امتحانات بھی مؤخر کردیئے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اسکول پندرہ دن بند کرنے سے اکیڈمک پلان تبدیل ہورہا تھا،اب سولہ مارچ سے کھلنے والے اسکول تیس مئی تک اسکول بند رہیں گے جبکہ مذہبی اجتماعات کے حوالے سے علمائے کرام سے مذاکرات ہوں گے