اعتزازاحسن عمران خان کےفرنٹ مین کاکرداراداکرتےہوئےکوہ قاف کےشہزادےبنے7سوالوں کے جواب مانگ رہے ہیں: رانا ثنااللہ
لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہلے گلے کی سیاست کررہی ہے جبکہ اعتزاز احسن عمران خان کے فرنٹ مین بن کر کوہ قاف کی شہرازدے بن کرسات سوالوں کے جواب مانگ رہے ہیں پھرسات سواورسات ہزار سوالوں کے جواب مانگیں گے ان کا کہنا تھا کہ راجہ ریاض کا پیپلزپارٹی کوچھوڑنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پیپلزپارٹی کا پنجاب میں چیپٹربند ہورہا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی تباہی میں اعتزاز احسن کا بھی ہاتھ ہےرانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ معاملہ نہ تو سوال اورجواب کا ہے اور نہ ہی اپوزیشن کا مقصد کرپشن کا خاتمہ ہے بلکہ یہ گند ڈالنے کے ماسٹر ہیں اور ان کا اصل ایجنڈا ملک کوعدم استحکام کا شکار کرنا ہے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ قوم خود عمران خان سے سوال کررہی ہے کہ وہ اپنے گریبان میں جھانکیں