بھارت میں کسانوں کا احتجاج، د ہلی دھرنے میں شریک مزید 2 افراد ہلاک
بھارت میں مودی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ امریکا میں بھی کاشتکاروں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ دہلی دھرنے میں شریک مزید دو افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں کسانوں کے دھرنوں میں شریک مزید دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ایک سو انتالیس روز سے جاری احتجاج میں تین سو باون کسان جان دے چکے ہیں،علاوہ ازیں امریکا میں بھارتی کسانوں کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا گیا، سان فرانسسکو شہر میں ہونے والے احتجاج میں امریکیوں نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے مودی کے خلاف اور کسانوں کے حق میں نعرے لگائے۔