سندھ حکومت کا موٹر سائیکل بک ختم کرکے اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
کراچی: سندھ حکومت نے موٹر وہیکل بک ختم کرکے اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا کہ موٹر سائیکل کی بک اور کاغذات لوگ سنبھال نہیں سکتے اس لیے موٹرسائیکل کی بک کو ختم کیا جارہا ہے اور اس کی جگہ ایک اسمارٹ کارڈ متعارف کرارہے ہیں جس کی فیس 800 روپے تک ہوگی۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔