سوشل میڈیا کا معیشت کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے جس کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔ فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کی رجسٹریشن کا معاملہ معاشی ہے جو ہونا ضروری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کا معیشت کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے جس کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔ ان کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنا عوام کے فائدے میں بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کیلئے کوئی قانون نہیں جس کا بننا ضروری ہے ، ہم معاشی پالیسیوں اور معاشی قانون سازی کے تحت اسے ریگولیٹ کررہے ہیں۔فواد چوہدری کا مزید کہناکہ امریکہ اور برطانیہ میں سخت قانون سازی پر کوئی سوال نہیں اٹھاتا تاہم جب بھی پاکستان میں کسی حوالے سے بھی قانون سازی ہوتی ہے تو غیر ضروری مخالفت شروع ہو جاتی ہے۔خیال رہے کہ حکومت نے قواعد میں تبدیلی کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی تمام عالمی میڈیا کمپنیوں کے لیے تین ماہ میں پاکستان کے اندر رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔