فلسطینی وزیراعظم رمی حمداللہ کے قافلے کے قریب بم دھماکا, حملے میں فلسطینی وزیراعظم محفوظ رہے تاہم پانچ افراد زخمی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزیراعظم رمی حمداللہ کا قافلہ جسے ہی غزہ پٹی میں داخل ہوا تو بم دھماکہ ہوگیا۔۔جس میں فلسطینی وزیراعظم رمی حمد اللہ بال بال بچ گئے, بم دھماکے میں پانچ افراد معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔۔۔ خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی انٹیلیجنس اتھارٹی کے سربراہ مجید فراج بھی قافلے کا حصہ تھا تاہم وہ محفوظ رہے, سکیورٹی فورسز کی جانب سے حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ابھی تک کسی جماعت یا گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی