وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے روٹ مکہ کے تحت اسلام آباد سے براہ راست جدہ آنے والے عازمین حج کا استقبال کیا

جدہ ایئرپورٹ پر حج پروازوں کا آغاز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے روٹ مکہ کے تحت اسلام آباد سے براہ راست جدہ آنے والے عازمین حج کا استقبال کیا۔ ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، چیف کوآرڈینیٹر حج آپریشن ڈاکٹر مرزا علی محسود، ڈائریکٹر مکہ عزیز اللہ خان، قونصل جنرل خالد مجید و دیگر افسران نے عازمین حج کو جدہ ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔