کراچی کے علاقے حسین آباد میں نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی
عزیزآباد کے علاقے حسین آباد میں نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے سینے پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق متوفی توقیر نجی سیکیورٹی کمپنی کا ملازم تھا، توقیر نے دوران ڈیوٹی بینک کے کچن میں خود کو گولی ماری۔ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار بس نے بلقیس نامی راہگیر خاتون کو کچل دیا، جس سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی، واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے بس کے شیشے توڑ دیئے اور آگ لگانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پا لیا، پولیس کے مطابق بس کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔