سپین: آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے 800 افراد کو متاثرہ علاقے سے نکال لیا گیا
سپین کے جزیرے لا پالما پر آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے متاثرہ علاقے سے تقریباً 800 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ اس سے قبل جزیرے پر آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے تقریباً 6 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے سے تقریباً 12 سو عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ہسپانوی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جلد علاقے کا دورہ کریں گے۔