مغربی قوتیں ہماری خیر خواہ نہیں۔مولانا فضل الرحمان
لیاقت باغ راولپنڈی میں ایم ایم اے کے جلسے سے خطاب کرتےہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ووٹ کو آئین کے مطابق مقام دینا ہوگا۔قوم کو اچھے اور برے لوگوں میں تمیز کرنا ہو گی۔ نظام مذہب سے بیزار لوگوں کے ہاتھوں میں رہاہے۔ عوام سوچ کر ووٹ استعمال کریں ۔ پاکستان کا حکومتی۔ انکا کہنا تھاکہ بھارت آبی جارحیت کررہا ہے حکمران عالمی عدالت میں بھی اپنے پانی کا تحفط نہیں کرسکے ان کا کہنا تھا کہ مغربی قوتیں ہماری خیر خواہ نہیں ہوسکتیں۔ سی پیک جیسا معاشی تحفظ داخلی پالیسیوں کی نظرہوگیا۔ نگران حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کا معاہدہ کیا ان سے کوئی سوال کرے گا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ اپنی معاشی پالیسیوں کو ترتیب دیا تو ساری دنیا آپ کے خلاف ہوگئی