سپریم جوڈیشل کونسل میں زیرالتوامقدمات کےحوالےسےذرائع ابلاغ میں بعض افراد کی طرف سےبتائےگئےاعدادوشمارغلط ہیں:سپریم کورٹ
سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں زیرالتوامقدمات کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں بعض افراد کی طرف سے بتائے گئے اعدادوشمار نہ صرف غلط ہیں بلکہ گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں۔پچھلے چند دنوں سے الیکٹرانک اور پرنٹ ذرائع ابلاغ میں مباحثوں کے دوران یہ تاثر دیاگیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے پاس تین سو پچاس ریفرنسز زیرالتوء ہیں۔اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں چار سو چھبیس شکایات یا ریفرنس موصول ہوئے ہیں۔ان تمام پرکارروائی عمل میں لائی گئی اور کئی مراحل سے گزرنے کے بعد 398مقدمات نمٹا دئیے گئے اور صرف دو صدارتی ریفرنسوں سمیت 28مقدمات سپریم جوڈیشل کونسل میں زیرالتواء ہیں ۔اعلامیے میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ تمام مقدمات زیرسماعت ہیں اورانھیں مقررہ مدت میں نمٹا دیاجائے گا ۔