پاکستانی عوام کی دعائیں نیوزی لینڈ کے عوام کے ساتھ ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے نیوزی لینڈمیں فائرنگ کے واقعہ پردکھ اورافسوس ہے، شکر ہے بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم حملے میں بچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نیوزی لینڈ میں مساجد پر فائرنگ کے واقعے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستانی عوام کی دعائیں نیوزی لینڈ کے عوام کے ساتھ ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا شکرہےبنگلادیش کی کرکٹ ٹیم حملے میں بچ گئی، پاکستان نے نے کئی سال پہلے ایسی صورتحال کا سامنا کیا تھا، پاکستان اس درداورتکلیف کو محسوس کرسکتا ہے