انکی جانب سے شہباز شریف ہی وزیرِاعظم کے امیدوار ہیں۔ بلاول بھٹو کو ایسے مطالبات نہیں کرنا چاہئیں, مسلم لیگ ن مشاہد اللہ
رہنما مسلم لیگ مشاہد اللہ خان نے شکوہ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ان سے سپیکر کیلئے ووٹ لیے ۔ لیکن اب ہم سے وزیراعظم کا امیدوار تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اگر مسلم لیگ ن کے فیصلے بلاول بھٹو نے کرنے ہیں تو پیپلزپارٹی کے فیصلوں کا اختیار شہباز شریف کو دے دیں۔۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ڈکٹیشن تو مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بھی نہیں دیتے تھے۔۔۔ شہباز شریف کو تبدیل کرنے کا مطالبہ مناسب نہیں ہے۔ مشاہد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر تبدیل ہونا چاہیے اور یہ عہدہ اکثریتی پارٹی کو ملنا چاہیے۔ پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کرنے کی بات کی ہے۔ اگر ان کے فیصلے میں تبدیلی نہیں آئی تو چیئرمین سینیٹ بھی تبدیل ہو سکتا ہے۔