اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کو تھانوں میں بند کیا جائے، حکومت پنجاب
حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں عید کے دنوں میں ویگنوں‘ بسوں میں اوور لوڈنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام اضلاع کے پولیس افسران، سیکرٹری آر ٹی ایز کو ہدایت جاری کی ہے کہ اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو تھانوں میں بند کیا جائے اور جو لوگ اوور لوڈنگ کے ساتھ ساتھ اوورچارجنگ کررہے ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور خصوصی طور پر مسافر ویگنوں اور بسوں کو چیک کیا جائے تاکہ اوور لوڈنگ کے باعث ہونے والے حادثات سے بچا جا سکے۔