حکومت نے گنے کی سرکاری قیمت خرید 180 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کردی
حکومت نے گنے کی سرکاری قیمت خرید 180 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کردی ہے جبکہ فیصل ۱ٓباد میں 2 لاکھ 37 ہزار 585 ایکٹر رقبہ پر گنے کی فصل کاشت کی گئی ہے نیزفیصل ۱ٓباد کی پانچوں شوگر ملز رواں ماہ کے ۱ٓخری ہفتہ میں فنکشنل کرنے اور کرشنگ سیزن شروع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر فیصل ۱ٓباد سردار سیف اللہ ڈوگر نے بتایا کہ فیصل ۱ٓباد میں گنے کے کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دیا جا ئے گا اور گنے کی فروخت کے سلسلے میں مڈل مین کو بھی قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ سے کہا کہ کرشنگ سیزن شروع ہوتے ہی کنڈوں کے معیار کو باقاعدگی سے چیک اور تول میں ہیرا پھیری کرنے والوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ ساز و سامان بھی ضبط کر لیا جائے ۔ انہوں نے شوگر ملز انتظامیہ سے کہا کہ وہ کاشتکاروں کی ہر ممکن سہولیات کا خیال رکھیں اس ضمن میں گنے کی بے جا کٹوتی سے اجتناب کے علاوہ گنے کی ٹرالیوں کو غیر ضروری انتظار کرانے سے گریز اور مقررہ دنوں میں گنے کی قیمت کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔انہوںنے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ تحصیل سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیوں کو متحرک رکھیں اور کرشنگ سیزن کی مکمل نگرانی کی جائے ۔ انہوں نے شوگر ملوں کو گنے کی فروخت کے سلسلے میں کاشتکاروں کی سہولت کے لئے اقدامات کی مکمل تشہیر کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فی من گنا کی سرکاری قیمت 180 روپے اور دیگر سہولیات پر مبنی بینرز نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں ۔