پرامن طریقے سے ضمنی انتخابات کے انعقاد کے نتیجے میں ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی، وزیراطلاعات
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے امیدظاہر کی ہے کہ پنجاب کے بیس حلقوں میں پرامن ضمنی انتخابات کے انعقاد سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی اور مہنگائی میں کمی ہوگی۔آج(اتوار) ایک ٹویٹ میں انہوں نے اﷲ تعالی کا شکرادا کیا کہ پولنگ کا عمل پرامن طورپر ختم ہوا۔
اللہ کا شکر ہے کہ نہ الیکشن کمشن کا عملہ اغوا ہوا، ووٹ کا کوئی تھیلہ چوری ہوا،نہ ڈبے اٹھائے گئے الحمدللہ کسی جان کا نقصان ہوااور نہ ہی پنجاب کی ایڈمنسٹریشن کا فون بند ہوا. پنجاب کے 20 حلقوں میں پرامن انتخابی عمل مکمل ہوا جو ملک میں ترقی،خوش حالی اور مہنگائی میں کمی کی نوید ہوگا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 17, 2022