سپریم کورٹ میں ایس ایم ایس کے ذریعے ووٹ رجسٹریشن معلوم کرنے کی تقریب, چیف جسٹس نے کوئٹہ میں اپنے ووٹ کی تصدیق کی۔
نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پرسپریم کورٹ آف پاکستان میں ایس ایم ایس کے ذریعے ووٹ کی رجسٹریشن معلوم کرنے سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف جسٹس نے فون ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے ووٹ کی رجسٹریشن معلوم کی تو ان کا ووٹ کوئٹہ کے حلقہ میں رجسٹرڈ نکلا، اس موقع پرالیکشن حکام نے کہا کہ اگر چیف جسٹس چاہیں تو ان کا ووٹ فوری طورپراسلام آباد منتقل ہوسکتا ہے جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ انشاء اللہ ووٹ کوئٹہ میں ہی ڈالوں گا۔ قائمقام سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس کو ووٹرز رجسٹریشن کے طریقہ کار پر بریفنگ دی اور بتایاکہ ایک درخواست پر ووٹ کی رجسٹریشن کسی دوسرے مقام پر بھی منتقل کرائی جاسکتی ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ یہ ایک بڑی پیشرفت ہے۔ انہوں نے ووٹرز کے قومی دن کی مناسبت سے پیغام بھی ریکارڈ کرایا۔ تقریب میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی بھی موجود تھے۔