ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم موآنا کا نیا ٹریلر جاری
فلم کی کہانی سمندر کا سفر کرنے والی ایک نوجوان لڑکی موآنا کے گرد گھومتی ہے،، جو ایک افسانوی جزیرے کی تلاش کیلئے نکلتی ہے، موآنا کے ایڈونچر سے بھرپور سفر میں اس کا ساتھ دیتا ہے اس کا دوست ماؤوی جس کے ساتھ مل کر وہ راستے میں پیش آنے والی ہر مشکل کا بہادرانہ مقابلہ کرتی ہے، مزاح سے بھرپور فلم میں آواز کا جادو جگایا ہے سُپرسٹار ڈوین جانسن, ایلن ٹوڈِک اولی کریول ہو اور فیلیپا سو نے، رون کلے منٹس اور جان مسکر کی مشترکا ہدایتکاری میں بننے والی فلم موآنا اگلے ہی ماہ یعنی تئیس نومبرکو تہلکہ مچائے گی