امریکی ریاست نواڈا میں لگی جنگلاتی آگ نے تیز ہواؤں کے باعث بے قابو ہونے والے شعلوں نے23 گھروں کو جلا کر راکھ کردیا
امریکی ریاست نیواڈا کے شمالی جنگلات میں جمعے کو لگنے والی آگ ' لٹل ویلی فائر ' پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا،، بھڑکتے شعلوں نے تین ہزار ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے،، لاکھوں ڈالر مالیت کے دو درجن سے زائد مکانات جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں،،سیکڑوں فائر فائٹرز دن رات ایک کرکے بھڑکتے شعلوں کو ٹھنڈا کرنے میں مصروف ہیں،، لیکن تیز ہوا اور خشک موسم ہر کوشش کو ناکام بنارہے ہیں،، نیواڈا کے گورنر نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے