وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ڈونلڈ بلوم نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دی امریکی سفیر نے عوام دوست پراجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کروانے کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے۔ ڈونلڈ بلوم امریکہ غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔ ڈونلڈ بلوم امریکہ اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ مریم نواز شریف پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرینگے۔ ایگریکلچر، انڈسٹری اور آئی ٹی کے شعبہ میں امریکہ کے اشتراک کار کا خیر مقدم کرینگے ۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کا پوٹینشل موجود ہے پاکستان کو معاشی بحران سے ایک مستحکم حکومت ہی نکال سکتی ہے۔ حکومتی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔ عوام کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور سستی روٹی فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔ عوام کو بنیادی حقوق اور بنیادی ضروریات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ مریم نواز شریف