حکومت اداروں کومضبوط بنانے کےلئےمربوط اقدامات کررہی ہے:گورنرپنجاب
پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت اداروں کو مضبوط بنانے کےلئے مربوط اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات گورنر ہاوس لاہور میں سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے قانون سازی کے حوالے سے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مستحکم بنانے کے لئے کوئی بھی آگے بڑھ سکتا ہے.